کچن میں لگے کیمرے نے آنجہانی بیٹے کی روح کی تصویرماں کو میسج کردی

16  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹے سے جدائی کا صدمہ سہنے والی ماں پر اس وقت حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب اس کے گھرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کے مردہ بیٹے کی شباہت والے سائے کی تصویر کھینچ لی۔ تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں ، 57 سالہ جینیفر ہوج کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی 21 سالہ بیٹی کے ہمراہ بستر میں لیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھیں ، کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا کہ

گھر کے داخلی راستے پر کسی کودیکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں سنسر لگے ہوئے ہیں اور وہ معمولی سے معمولی حرکت یا آوازکو بھی ریکارڈ کرکے ان کے فون پر میسج بھیج دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک میسج ایک ہفتہ قبل انہوں نے اپنے فون پر موصول ہوا جب وہ ٹی وی دیکھنے میں مشغول تھیں۔ تصویر کھولی تو اس میں ایک مرد کی دھندلی شبیہہ تھی۔ وہی داڑھی ،وہی قد قامت اور سب کچھ بالکل ویسا ہی جیسا کہ ان کے بیٹے روبی کا تھا ، جو کہ دو سال قبل منشیات کی اوور ڈوز کے سبب موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ مسز ہوج کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک حیرت زدہ ہیں اور کچھ گھبرائی ہوئی بھی ہیں کہ یہ انہوں نے کیا دیکھ لیا ہے ، لیکن انہیں اس واقعے سے اطمینان بھی ہوا ہے کہ ان کا بیٹا جہاں ہے وہاں سکون سے ہے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ وہ بس سونے ہی والی تھیں ، جب یہ میسج انہیں موصول ہوا۔ ان کی بیٹی نے یہ میسج دیکھا اور کہا کہ ماں ! کچن میں کوئی ہے اور اس کے بعد وہ چلائی کہ اوہ خدایا ! یہ تو روبی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے کہنے پر جب میں نے دیکھا تو وہ واقعی روبی جیسا ہی تھا ۔ خاتون نے بتایا کہ روبی ان کا بیٹا تھا جو کہ 23 سال کی عمر ڈرگ اوور ڈوز کے سبب 29 نومبر 2016 کو موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ ایک مہربان اور خیال کرنے والا انسان تھا ۔ اس نے اپنے آخری دنوں میں منشیات سے چھٹکارے کی بھی کوشش کی اور ساتھ ہی وہ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے بھی کام کررہا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…