جنگل کے بادشاہ بارش کے مزے لینے سڑک پر نکل آئے

12  جنوری‬‮  2019

جنوبی افریقا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے سامنے کوئی خونخوار جانور اچانک آجائے تو کیا حالت ہوگی؟ یقینی طور پر اعصاب کو قابو رکھنا بہت ہی مشکل ہوگا۔ اسی طرح سوچیں کہ جنگل کا بادشاہ ‘شیر‘ کا ایک ٹولہ اُس وقت آپ کے سامنے آئے جب آپ گاڑی میں بیٹھے ہوں تو کیا حالت ہوگی یقینی طور پر سب سے پہلے دروازے بند کریں گے۔ انٹرنیٹ پر جنوبی افریقا کی ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار شیروں کی ٹولی نے نہ صرف ٹریفک جام کیا ہوا ہے۔

بلکہ وہ برسات کے مزے لینے کے لیے مٹر گشت بھی کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مطابق مذکورہ واقعہ کروگر پارک اور سابی سینڈ نامی سڑک پر پیش آیا جس میں شیروں نے کسی گاڑی والے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ وہ ٹہلتے ہوئے دوسری طرف چلے گئے۔ گاڑی میں سوار ایک خاتون نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی اور اسے اب تک اٹھارہ لاکھ چالیس ہزار صارفین دیکھ چکے جبکہ 16 ہزار سے زائد سے اسے ری ٹویٹ اور پچاس ہزار صارفین نے اسے پسند کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…