بھارت میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

9  جنوری‬‮  2019

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت ریاست مغربی بنگال میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے، مقامی افراد نے بچھڑے کی پوجا پاٹ شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے برہمان میں اتوار کے روز گائے نے ایک بچہ دیا جو دکھنے میں غیر معمولی تھا کیونکہ اس کی ایک آنکھ تھی اور سر بھی دیگر کے مقابلے میں بہت عجیب تھا۔

مقامی لوگوں نے جب بچھڑے کو دیکھا تو اسے اپنا مذہبی پیشوا تسلیم کر کے عبادت شروع کردی، گائے کے مالک کا کہنا تھا کہ اُس کے گھر لوگوں کا تانتا بند گیا جو زیارت اور پوجا کے لیے آرہے ہیں اور بھاری نذرانے دے رہے ہیں۔ مالک کا مزید کہنا ہے کہ مقامی افراد اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ یہ بچھڑا انہیں مسائل سے نکال سکتا ہے۔ بچھڑے کی پیشانی پر ایک آنکھ جبکہ اُس کی ناک بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا بھی ہے۔ جینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچھڑے کی پیدائش کوئی معجزہ نہیں بلکہ یہ بیماری ہے جو ماں کے رحم سے اسے لگی۔ ماہرین کے مطابق رحم میں موجود بچے کے داہنے اور باہنے حصے علیحدہ نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے اُس کی دونوں آنکھیں ایک جگہ آجاتی ہیں اور دیکھنے میں یہ ایک ہی آنکھ معلوم ہوتی ہے۔ جینیاتی ماہرین کے مطابق سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ بصارت سے محروم ہوتا ہے، اس طرح کے پیدا ہونے والے بچہ جلد مرجاتا ہے کیونکہ یہ ٹھیک طریقے سے سانس نہیں لے سکتے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…