مصر سے 3ہزار سال پرانا شہد دریافت ۔۔ یہ شہد کہاں استعمال ہوتا تھا ؟

7  جنوری‬‮  2019

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ پاک نے قرآن حکیم میں شہد کو انسانوں کیلئے شفا ء قرار دیا ہے اور کہا گیاکہ یہ ہر بیماری کیلئے شفا ہے بس موت کو چھوڑ کر۔ شہد کے فوائد اور اس کی تاثیر کے بارے میں تو سبھی جانتے ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سن رکھا ہو گاکہ یہ ایک طویل عرصے تک خراب نہیں ہوتا اور یہ کتنے عرصے تک خراب نہیں ہو تا ؟

یہ تحریر پڑھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اہرام مصرسے ملنے والے ہزاروں سال پرانے شہد کے معائنے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ قدرتی نعمت چند ماہ یا سال نہیں بلکہ ہزاروں سال تک قابل استعمال رہ سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہد سے بھرے برتن اہرام مصر میں تحقیقاتی کام کے لئے کی جانے والی کھدائی کے دوران ملے۔ جب ماہرین سے اس شہد کا معائنہ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تقریباً تین ہزار سال پرانا تھا اور کھانے کے لئے 100 فیصد موزوں تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہد میں موجود ہائیڈروجن پرآکسائیڈ، تیزابیت اور پانی کا نہ ہونا اسے تقریباً ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھنے کا سبب بن جاتا ہے۔ قدیم مصر میں شہد کو متعدد مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس دور کے لوگ نہ صرف اسے کھانے کے لئے استعمال کرتے تھے بلکہ اپنے دیوتاؤں کو بطور نذرانہ بھی پیش کرتے تھے اور لاشوں کو حنوط کرنے کے لئے بھی اس کا استعمال کیا جاتا تھا۔ یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی کیا جاچکا ہے کہ انسان تقریباً 9ہزار سال سے شہد استعمال کرتا چلا آ رہا ہے۔ پتھر کے زمانے سے بھی ایسے شواہدملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ غاروں میں رہنے والے انسان بھی شہد استعمال کیا کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…