دبئی: منگیتر کو ’ایڈیٹ‘ کہنے پر نوجوان کو 2 ماہ قید کی سزا

14  دسمبر‬‮  2018

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک نوجوان کو اپنی منگیتر کو مذاق میں واٹس ایپ پر بے وقوف (ایڈیٹ) کہنا مہنگا پڑگیا، عدالت نے دو ماہ قید اور 20 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔ عرب میڈیا کے مطابق اماراتی شخص نے اپنی ہونے والی شریک حیات کو واٹس ایپ پر ’ایڈیٹ‘ کا پیغام بھیجا جس پر لڑکی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکے کے مقدمہ درج کروادیا۔ ملزم نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میں نے مذاق میں اسے بے وقوف کہا تاہم لڑکی نے اسے اپنی توہین سمجھ لیا، عدالت نے فریقین

کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اور دو ماہ کے جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اماراتی قوانین میں سوشل میڈیا پر کوئی بھی ایسا مواد جو جارحیت پر مبنی ہو جس سے کسی کی توہین ہو اسے شیئر کرنا سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ملزم کو جیل اور ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ دبئی میں اس طرح کی سزا کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے رواں سال جنوری میں بھی برطانوی شہری کو جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…