دبئی : کروڑوں کی انعامی لاٹری جیتنے والا بیمار شہری صحت مند ہوگیا

11  اکتوبر‬‮  2018

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں 12 کروڑ سے زائد رقم کی لاٹری جیتنے والے بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ انعام کا سنتے ہی میری بہت ساری بیماریاں ختم ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے وروگ ہیس نامی شہری کا کہنا ہے کہ ’لاٹری جیتنے سے پہلے مجھے بلڈ پریشر کی شکایت تھی جس کے لیے میں روزانہ دوائی بھی لیتا تھا البتہ اب ایسا نہیں ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاٹری جیتنے کے بعد میں اپنے وطن گیا جہاں مجھے بلڈ پریشر کی کوئی دوائی نہیں لینی پڑی جس پر مجھے خود بھی بہت حیرانی ہوئی، کافی عرصے بعد میں جسمانی طور پر بھی خود کو صحت مند محسوس کررہا ہوں۔ وروگ کا کہنا تھا کہ لاٹری کی رقم جیتنے کے بعد میرا دماغ گھریلو معاشی پریشانیوں سے مکمل آزاد ہوگیا، اس سے پہلے میں بچوں کی تعلیم، صحت اور اہل خانہ کے لیے کافی پریشان رہتا تھا‘۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ 11 برس قبل روزگار کے لیے اپنے 7 دوستوں کے ہمراہ دبئی آیا جس کے بعد مجھے ڈرائیونگ کی نوکری ملی، ہم سارے دوستوں نے رقم جمع کر کے ابو ظہبی بگ ٹکٹ لاٹری خریدی، ہمیں یقین نہیں تھا کہ انعام نکل سکتا ہے البتہ جب مارچ 2018 میں قرعہ اندازی ہوئی تو ہم سب حیران رہ گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاٹری میں جیتی ہوئی رقم ہم سات لوگوں نے برابر کی تقسیم کی کیونکہ اس میں سب کے پیسے شامل تھے، اب ہمارے گھروں کے معاشی حالات بہت بہتر ہوگئے۔ واضح رہے کہ دبئی کی نجی کمپنی ہر ماہ لاٹری کی قرعہ اندازی کا اعلان کرتی ہے جس میں جیتنے والے شخص کو پہلا انعام 12 کروڑ پاکستانی روپے ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…