کھجوروں میں سونے کے کیپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام

16  مارچ‬‮  2018

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کھجوروں کے اندر بیجوں کے بجائے سونے کے کیپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ کھجوروں کے اندر خفیہ طور پر سونے کے کیپسول چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

کسٹم آفیسر کے مطابق جیٹ ایئرویز کی فلائٹ 9W-509 کے ایک مسافر سے کھجوروں کا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا . ان کھجوروں کے اندر بیجوں کے بجائے سلنڈر کی شکل کی سونے کی 34 اینٹیں جن کا وزن 350 گرام ہے پائی گئیں۔ پکڑا جانے والا مسافر پہلا نہیں تھا جو کھجوروں کے اندر سونا سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا بلکہ کسٹم حکام نے اسی روز شام کو ایک اور سمگلر کو پکڑا جس سے سونے 25 اینٹیں جن کا وزن259 گرام تھا پکڑی گئیں۔دونوں مسافروں کو گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ برآمد ہونے والے سونے کی قیمت 20 لاکھ بھارتی روپے سے زائد نہیں بتائی جارہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…