محبت بھی کیا چیز ہے یار،نوجوان منگیتر سے ملنے کیلئے ایسا کام کر گزرا کہ جس نے سنا وہ حیران رہ گیا، ائیرپورٹ کا رن وے پولیس سے بھر گیا، ہر طرف ہوٹر اور سائرن بج اٹھے

8  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محبت انسان سے کیا کچھ کرواتی ہے اس کی مثال 26سالہ بھارتی نوجوان نے دیدی، منگیتر سے ملنے کی چاہ میں شارجہ ائیر پورٹ پر رن وے تک پہنچ گیا اور بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کے غیر قانونی طریقے سے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26سالہ بھارتی نوجوان منگیتر سے ملنے کی چاہ میں شارجہ ائیرپورٹ کے

رن وے پر چھپتے چھپاتے پہنچ گیا اور بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ طیارے میں سوار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 26سالہ یہ بھارتی نوجوان متحدہ عرب امارات میں بطور انجینئر خدمات سر انجام دے رہا تھا۔گرفتاری کے بعد اپنے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی منگیتر سے ملاقات کے لیے بے تاب ہوںاور مجھے اپنے کیے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے،نوجوان نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میرے لئے ایک جیل جیسا ہے جہاں میں چاہ کر بھی اپنی منگیتر سے نہیں مل سکتا لہٰذا پنی تمام تر چیزیں اور سامان اپنے فلیٹ میں چھوڑ کر صرف والٹ تھامے ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔میں نے باڑ کراس کر کے رن وے پر موجود جہاز میں گھسنے کی کوشش کی،نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے کوشش کرنے کا سوچا کہ اگر چلا گیا تو ٹھیک لیکن اگر پکڑا گیا تو کورٹ کے سامنے اپنے مالک سے پاسپورٹ واپس دلوانے اور ڈی پورٹ کرنے کی اپیل کروں گا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے گھر جانے کے لیے بارہا کمپنی سے درخواست کی لیکن لک نےوطن واپس جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا جس پر وہ یہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…