دنیا کا وہ ملک جہاں ہر سال کئی کلو سونا گٹروں میں بہا دیا جاتا ہے

12  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں لگتا ہے کہ لوگ اتنے زیادہ امیر ہیں کہ ہر سال کروڑوں روپے کا سونا گٹر میں بہا دیتے ہیں۔جی ہاں واقعی سوئٹزرلینڈ میں ہر سال 43 کلو گرام سونا گٹر کا حصہ بن جاتا ہے۔یہ انکشاف سوئس سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران کیا۔سوئس فیڈرل انسٹیٹوٹ آف اکیواٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سونا ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گزر کر گٹروں کا حصہ بن جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سونے کی مجموعی پیداوار کا ستر فیصد حصہ سوئس ریفائنریز سے ہوکر

گزرتا ہے۔سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ سونے کا یہ ضیاع ماحولیات کے لیے تو کوئی خطرہ نہیں پیدا کرتا اور اس سونے کا حصول بھی آسانی سے ممکن نہیں، مگر اس کے نتیجے میں کچھ مقامات سونے سے ضرور جگمگانے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سونے کا کسی ایک جگہ زیادہ مقدار میں جمع ہوجانا ہے مگر اس سونے کو واپس حاصل کرنے کا خرچہ بہت زیادہ ہوسکتا ہے۔سونے سے ہٹ کر ہر سال سوئٹزر لینڈ میں تین ہزار کلوگرام چاندی کو بھی گٹر میں بہا دیا جاتا ہے۔اس تحقیق کے دوران سوئٹزرلینڈ بھر میں 64 ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کا جائزہ لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…