کیا آپ کے چہرے پر پوری داڑھی نہیں آتی ؟ اس کے پیچھے وجہ کیا ہے ؟ جانیں اس خبر میں

11  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)داڑھی مردانہ وجاہت اور اسلام کا اہم جزو ہے مگر بدقسمتی سے کچھ مردوں کے چہرے پر پوری داڑھی نہیں آ پاتی بلکہ کہیں کہیں ہلکے اور چھدرے بال آتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے جسم میں اینڈروجن نامی ہارمون پایا جاتا ہے

جو داڑھی کے بال اگانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ساتھ ہی ٹیسٹاسٹیرون نامی ہارمون مردوں میں ثانوی جنسی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ یہ ہارمون ڈرمل پاپیلا نامی حصے تک پیغامات منتقل کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں میں موجود ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں چہرے پر بال اگتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی کمی کے شکار مردوں میں چہرے پر بال اگنے کیی شرھ بھی کم ہوتی ہوتی ہے۔اسی طرح بالوں کی جڑوں میں پایا جانے والا انزائم 5ایلفا ریڈکٹیس کم ہونے کی صورت میں بھی بال اینڈروجن ہارمونز کے پیغامات موصول نہیں کرپاتے اور اس صورت میں بھی داڑھی کے بال پوری طرح نہیں اگ پاتے۔ لیکن اس میں بھی ایک مثبت پہلو ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جن مردوں میں داڑھی کے بال بھرپور طور پر اگتے ہیں ان میں گنجے پن کی شرح بھی زیادہ پائی جاتی ہے ، جبکہ جن لوگوں کے چہرے پر بال پوری طرح نہیں اگتے ان کیلئے خوشخبری ہے کہ ان میں گنجے پن کی شرح نسبتاً کم پائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…