’’بھینس قسطوں پر دستیاب ہے‘‘

4  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فریج، اے سی، موٹر سائیکل، ٹی وی اور دیگر ضرورت کی چیزوں کے ساتھ ساتھ اب بھینس بھی قسطوں پر دستیاب ہیں۔تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو میں واقع ایک باڑے کا مالک گوالا مویشی پال حضرات کو دودھ کا کاروبار بڑھانے کیلئے بھینسیں قسطوں پر فراہم کر رہا ہے جو عوامی توجہ اور

دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ باڑے کے مالک سے بھینسیں قسطوں پر خریدنے والے ایک گوالے یعقوب کا کہنا ہے کہ میں زندگی کے 50 سال گوالے کا کام کیا لیکن میں چاہتا تھا کہ میرا اپنا طبیلہ ہو، جس میں گائے بھینسوں کا مالک میں خود ہوں، یہ خواب پورا کرنے کا موقع مجھےپچھلے سال ہی ملام، میں نے اچھی نسل کی بھینسیں قسطوں پر خریدیں اور اس طرح اپنا پورا باڑہ بنا لیا ہے۔محمد یعقوب جو جانور خریدتا ہے، اُسی کا دودھ بیچ کر اپنا کام بھی چلاتا ہے اور گائے بھینسوں کا خرچہ بھی نکال لیتا ہے۔محمد یعقوب انہیں بھینسوں کی افزائش نسل بھی کررہا ہے اور نئے آنے والے بچھڑوں کو پال کر فروخت کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرمیں گوشت کی پیداوارمیں انقلابی اضافے کے لیے کٹا، بھینس بچائو اورفیڈ لاٹ فیٹننگ کا تین سالہ منصوبہ 2015سے شروع کیاگیا جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں دونوںمذکورہ بالاسکیموں میں رجسٹرڈ مویشی پال حضرات کو کٹا بھینس بچائو سکیم کے تحت 4ماہ کی عمرتک کٹے پالنے کے عوض 6500روپے فی کٹا اور فیڈ لاٹ فیٹننگ سکیم کے تحت ایک سال کی عمر کے کٹڑوںکو 3ماہ تک متوازن خوراک سے فربہ کرنے پر مبلغ 4ہزارروپے فی کٹا امدادی رقم کی تقسیم جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…