106سالہ خاتون نے منگنی کرلی، دولہا کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

28  ستمبر‬‮  2017

برازیلیا (نیوز ڈیسک) پہلی نظر کی محبت کی داستانیں یوں تو دنیا بھر میں بکھری پڑی ہیں مگر برازیل میں اس کی ایک تازہ انوکھی مثال دیکھنے کو ملی ہے جہاں ایک برازیلین بڑھیا جس کی عمر 106سال بتائی جاتی ہے نے اپنے سے آدھی عمر کے 66سالہ شخص سے منگنی کر لی ۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق ولادی میرا راڈی گیز ڈی اولیویرا نامی برازیلین بڑھیا جس کی عمر 106سال ہے

نے اپنے سے آدھی عمر کے کے 66سالہ اپاری سیڈوڈیاس جیکب سے محبت میں گرفتار ہونے کے بعد منگنی کر لی ہے۔ وہ دونوں گزشتہ تین سال سے جنوب مشرقی برازیل کے اولڈ ہاؤس نوسا سنورا فاطمہ میں مقیم ہیں، جہاں انہیں پیار سے ’والڈا‘ اور ’جیکو‘ کہا جاتا ہے۔ اولڈ ہاؤس میں ان کی منگنی کے موقع پر ایک پررونق تقریب منعقد کی گئی جس میں ہر کوئی حیرت اور خوشی کے شادیانے بجاتا نظر آیا۔ بوڑھی خاتون نے منگنی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”مجھے اپنے منگیتر سے محبت ہوگئی تھی، میں اسے بہت پسند کرتی ہوں، اگر وہ اس دنیا میں نہ رہا تو میں بھی مر جائوں گی۔“اولڈ ہاؤس میں خدمات سرانجام دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ معمر افراد کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے پراجیکٹ ڈریمز کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیاگیا تھا ۔ اس منصوبے کے تحت معمر افراد سے پوچھا گیا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے۔ والڈا اور جیکو سے یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ وہ شادی کرکے اپنے علیحدہ گھر میں رہنے کے خواہشمند ہیں،لیکن ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اس عمر میں وہ اپنے سہارے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔ منگنی کے موقع پر جیکو کا کہنا تھا ”میں والڈا کو دیکھتے ہی اس کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا۔ میں جانتا ہوں کہ وہ مجھ سے عمر میں کچھ بڑی ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا

کیونکہ وہی میرے لئے سب سے بڑی خوشی ہے۔“ یہ جوڑا سارا دن اکٹھے گزارتا ہے۔ وہ کھانا بھی اکٹھے کھاتے ہیں اور گھنٹوں خوش گپیاں کرتے ہیں۔

01

02

03

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…