چینی شہری قیمتی گاڑی خریدنے کیلئے رقم کے طور پر ایسی چیز لے آیا کہ جس نے دیکھا ، آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

20  ستمبر‬‮  2017

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک شخص نے چمچماتی گاڑی خریدنے کے لیے لاکھوں سکے جمع کیے اور قیمتی گاڑی خریدنے جا پہنچا۔لاکھوں یوان مالیت کے سکے گن گن کر اور انہیں سنبھالنے میں شو روم والوں کا سانس پھول گیا،

سکوں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت میں ٹرک سے شوروم منتقل کیا گیا۔ضروری نہیں کہ قیمتی گاڑی خریدنے کے لیے بڑے نوٹ ہی ضروری ہوں بلکہ سکوں سے بھی لگژری گاڑی خرید کر اپنا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔ایسی ہی ایک حیرت انگیز مثال چینی صوبے ہینان کے شہر زینگ زو میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک منچلا شخص پک اپ ٹرک میں لدے 57ہزار ڈالرز کے سکے لے کر نئی گاڑی خریدنے کے لئے جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق سکوں کی گنتی کے لیے شوروم پر ملازمت کرنے والی چار خواتین کی ڈیوٹی لگائی گئی، جنہوں نے 12 گھنٹے صرف کرکے ان سکوں کی گنتی مکمل کی۔اس موقع پر اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ آٹے کی چکی چلاتا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے پاس سکے جمع کررہا ہے، اس لئے وہ رقم کی ادائیگی اپنے پاس جمع شدہ سکوں کی صورت میں ہی کرسکتا ہے۔کار ڈیلر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ شخص کئی اور ڈیلرز سے بھی گاڑی خریدنے کی کوشش کر چکا تھا لیکن کسی نے بھی لاکھوں سکے قبول کرنے کی ہمت نہ کی، جس کے بعد بالآخر اسی نے فیصلہ کیا کہ وہ اس شخص کو گاڑی بیچے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…