سورج پر 75 ہزار میل چوڑا سوراخ سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات

17  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سورج ہماری زمین پر زندگی کی بنیادی وجہ ہے لیکن اب سائنسدانوں نے سورج کی سطح پر ایک ایسی چیز دیکھ لی ہے کہ زندگی کی یہ وجہ ہی تباہی کا سبب بننے جا رہی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سورج کی سطح پر ایک طویل و عریض سوراخ دیکھا ہے

جو ہماری زمین کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سوراخ کو سائنسدانوں نے ”اے آر2665“ کا نام دیا ہے جو 74ہزار 560میل (1لاکھ 20ہزار کلومیٹر) چوڑا ہے۔ سوراخ کا اتنا بڑا سائز ہونے کی وجہ سے یہ آسانی کے ساتھ زمین سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ ”سورج کی سطح پر ایک جگہ، ایک ساتھ کئی سوراخ ہیں جن میں ایک بہت بڑا ہے اور اس کے سائز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔اس کا سائز اس قدر بڑا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک شمسی تابکاری طوفانوں کا سبب بن سکتا ہے جو ہماری سیٹلائٹس اورہر طرح کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو تباہ و برباد کردے گا اور اس صورت ہماری زمین کا تمام تر مواصلاتی نظام ختم ہو جائے گا اور ہمیں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔“سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”یہ شمسی تابکاری ہوائیں زمین کے مقناطیسی فیلڈ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں جس سے ہوائی جہازوں کا پرواز کرنا بھی ناممکن ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ ہمارے بجلی گھروں کو بھی ناکارہ بنا سکتی ہیں۔“سائنسدانوں کے مطابق سورج کی سطح کے جو حصے نسبتاً سرد ہوتے ہیں وہاں سورج کے مقناطیسی فیلڈ کے تعامل سے یہ سوراخ بنتے ہیں۔ سورج کی سطح کے یہ ایسے خطے ہوتے ہیں جہاں مقناطیسیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جب اس تعامل کے نتیجے میں یہ سوراخ بنتے ہیں توسورج کی سطح سے آنے والی تابکاری لہروں میں بے تحاشا اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ طوفانوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں، جو ہماری زمین کے مقناطیسی مدار سے ٹکرا کر تباہی کا سبب بن سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…