’’خدا کی قدرت‘‘ برف کے سمندر میں خوفناک آگ

30  ستمبر‬‮  2017

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے سائنسدانوں نے دنیا کو حیرت زدہ کرتے ہوئے آتش گیر برف دریافت کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق جنوبی چین کے سمندر کی تہہ سے آتش گیر برف دریافت کی گئی ہے، چین کے وزارت زمین اور وسائل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کان کنی کے ماہرین کی اس دریافت سے توانائی کے شعبے میں بہت بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ برف کی قلموں کی شکل میں ہوتی ہے لیکن اگر مائیکرو اسکوپ میں اسے قریب سے مالیکیول کی سطح پر جا کر دیکھا جائے تو آپ کو میتھین گیس پانی کے ساتھ ملی ہوئی نظر آئے گی۔کم درجہ حرارت کے باوجود یہ ہائیڈریٹس آسانی سے آگ پکڑ لیتے ہیں کیونکہ برف میں قید میتھین گیس کے قریب جب آگ لائی جاتی ہے تو یہ فوراً جلنا شروع ہوجاتی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق کان کنی کے شعبے مین گزشتہ 20 سال کی تحقیق اور آتش گیر برف کی تلاش ضائع نہیں گئی اور ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس علاقے سے یہ برف دریافت کی گئی ہے وہ ہانگ کانگ سے 300 کلومیٹر دور شین ہوُ کا علاقہ کہلایا جاتا ہے۔ کان کنوں نے روزانہ کی بنیاد پر اب تک اوسطاً 16 ہزار کیوبک میٹر گیس جمع کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…