تاریخ پیدائش سے مستقبل کی صحت کی پیش گوئی ممکن

25  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)علم نجوم کے مطابق زمین، چاند، سورج اور ستاروں کی کسی کے پیدائش کے وقت پوزیشن شخصیت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے جس کو سائنسدانوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا تاہم سائنس یہ ضرور مانتی ہے کہ آپ کے پیدائش کا مہینہ یا موسم صحت

پر مرتب ہونے والے خطرات اور اثرات کے حوالے سے بہت کچھ بتاسکتی ہے۔یہ سب مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا ہے۔یہ بات ذہن میں رہے کہ پیدائش کے موسم کے اثرات مکمل طور پر متعین نہیں ہوتے اور ماحولیاتی اثر زیادہ بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

خزاں کے موسم میں پیدائش:
بہتر جسمانی فٹنس: تحقیق کے مطابق نومبر میں پیدا ہونے والے لڑکے دل اور سانس کی فٹنس کے ٹیسٹ، ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی اور دیگر جسمانی طاقت کے حوالے سے اپریل میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ پوائنٹ حاصل کرتے ہیں۔ محققین کے بقول خزاں میں ان بچوں کی پیدائش ہوتی ہین جن کی مائیں موسم گرما میں حاملہ ہوتی ہیں جس وقت ماؤں کے جسموں میں وٹامن ڈی کی مقداری زیادہ ہوتی ہے اور یہ جسمانی نشوونما کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنے والے عنصر ہے۔

سردیوں میں پیدائش:
بائیں ہاتھ کا زیادہ استعمال: تحقیق کے مطابق سردیوں کے موسم میں پیدائش پر اس بات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کہ لوگ بائیں ہاتھ کے استعمال کے عادی ہو۔ اس کی وجہ ماہرین نے پیدائش سے قبل ماں میں ایک ہارمون ٹسٹوسیٹرون کی مقدار زیادہ ہونے کے نتیجے میں بایاں ہاتھ بالادست ہاتھ بننے کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

بہار میں پیدائش:
امراض قلب:اس موسم میں پیدا ہونے والے افراد میں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا امکان خزاں یا گرمیوں میں پیدا ہونے والے لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے ۔

گرمیوں میں پیدائش:
پل پل مزاج بدلنا:گرمیوں کی پیدائش دیگر موسموں کے مقابلے میں لوگوں کے مزاج پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور وہ پل پل رنگ بدلتے ہیں یعنی ایک لمحہ پہلے خوش ہیں تو اگلے لمحے غصے یا اداسی کا شکار بھی ہوسکے
ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…