بھارت کی عدالت کا انوکھا فیصلہ کسان نے مقدمے میں ایسی چیز جیت لی جو اس پہلے دنیا میں کس نے نہ سنی نہ دیکھی ہو گی

19  مارچ‬‮  2017

نئی دہلی ( آن لائن) بھارت میں کسان نے ریلوے کو دی گئی زمین کے عوض معاوضہ نہ ملنے کے مقدمہ میں ٹرین جیت لی ، عدالت نے محکمہ ریلوے کو ایکسپریس ٹرین کسان کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی بھارتی ریاست پنجاب کے سنگھ نامی کسان سے ریلوے نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے زمین حاصل کی تاہم ریلوے حکام اسے معاوضہ دینے میں لیت و لعل سے کام

لیتے رہے جس پر2015 ء میں کسان نے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا. عدالت نے ریلوے کو زمین کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تاہم اس کے باوجود ریلوے نے کسان کو اس کی زمین کا معاوضہ ادانہیں کیا جس پر سنگھ نے دوبارہ مقدمہ دائر کر دیا۔کسان کے وکیل نے بتایا کہ جج نے کسان سنگھ کو ایکسپریس ٹرین دیئے جانے اور لدھیانہ ریلوے سٹیشن میں ایک کمرہ بھی کسان کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ وکیل نے بتایا کہ اگر ریلوے نے ہفتہ کو ادائیگی نہ کی تو عدالت کسان کو دی جانے والی ٹرین کی نیلامی کر کے رقم دینے کا فیصلہ سناسکتی ہے۔

465295-railways700

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…