باپ کا بیٹی کیلئے ایسا تحفہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

18  فروری‬‮  2017

لندن(نیوزڈیسک)باپ کا بیٹی کیلئے ایسا تحفہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیٹی سے محبت میں عجیب و غریب مثال قائم کردی تین سالہ نیلی کے والد اکتیس سالہ فوٹو گرافر جوش روسی نے ایسا کام کردکھایا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے
جوش روسی نے اپنی بیٹی کو ڈزنی کی کامیاب فلم ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ کی مرکزکی اداکارہ بیلے کا روپ مختلف اندازمیں دیا جس کی ویڈیو اور پراثر تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے والے کو مبہوت کئے ہوئے ہیں اور جب جوش روسی نے اپنی بیٹی نیلی کو یہ خوبصورت سرپرائز دیاتو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی شائد وہ یہ کبھی نہیں بھول پائے گی، اس مقصد کے لئے جوش روسی کو یورپ کے پانچ شہروں کی تصاویر جمع کرنا پڑیں،یہ تصاویر حاصل کرنے کے بعد، جوش نے اپنی بیٹی کے لیے ‘بیوٹی اینڈ دی بیسٹ’ کے ملبوسات ڈیزائن کروائے، اور نیلی کی کچھ ایسے مناظر میں تصاویر لیں، جنہیں فوٹو شاپ کے ذریعے ان قلعے اور گاوں کے ساتھ جوڑا جاسکے۔

جوش روسی نے اپنے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ‘بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی کہانی کا پیغام اتنا خوبصورت ہے کہ میں اسے اپنی بیٹی کے ساتھ ضرور پیش کرنا چاہتا تھا’۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا سب سے پسندیدہ لمحہ وہی تھا جب وہ دونوں بال روم کے رقص کو پیش کررہے تھے۔جوش کے مطابق جب انہوں نے اپنی بیٹی کو اس تصویر کا تحفہ دیا تو اس کی خوشی انتہاؤں کو چھورہی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…