اسپرین صرف درد کے لیے نہیں۔۔۔۔ چونکا دینے والے کمالات جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول ترین درد کش گولی اسپرین نہ صرف درد بلکہ مردہ بیٹریوں میں نئی جان ڈالنے یا پھر کپڑوں پر سے انڈے کے داغ ہٹانا کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی کام آتی ہے مقبول ترین دردکش گولی اسپرین جو سستی ہونے کے باعث ہر طبقے کے استعمال میں رہتی ہے طبی لحاظ سے مفید یہ گولی گاڑیوں کی مردہ بیٹریوں

میں نئی جان ڈالنے یا پھر کپڑوں پر سے انڈے کے داغ ہٹانا کے کام بھی آتی ہےمگر بات یہی ختم نہیں بلکہ اس گولی سے مزیدایسے روزمرہ کے کام بھی سرانجام دیئے جاسکتے ہیں جن کا آپ نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہوگا۔اگر گاڑی سٹارٹ کرتے وقت آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی کار کی بیٹری نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے تو آپ پریشان نہ ہوں بلکہ اسپرین کی دو گولیاں بیٹری کے اندر ڈال دیں اسپرین میں پائے جانے والا ایسی ٹائل سیلی سیلک ایسڈ بیٹری میں موجود سلفرک ایسڈ کے ساتھ مل کر اس مردہ بیٹری میں کرنٹ دوڑا دے گا اور آپ کچھ دور تک سفر کرکے قریبی سروس اسٹیشن تک پہنچ سکیں گے۔موسم گرما میں کپڑوں پر پسینے کے مشکل داغوں کا علاج بھی اسپرین میں موجود ہے، اپنے سفید یا ہلکے رنگ کی قمیض پر سے پسینے کے داغ مٹانے کے لیے اسپرین کی دو گولیوں کو پیس کر کپڑے دھونے والے پا?ڈر میں مکس کر کے ایک یا دو کپ گرم پانی میں ڈال دیں۔ پھر اس محلول یا سلوشن میں اپنی قمیض کو دو سے تین گھنٹے تک بھگو کر رکھیںاور پھر اس کا اثر دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔کئی ہلکے رنگ کے بالوں کے حامل مردوخواتین نہانے کے بعد اپنے بالوں کی حالت سے مطمئن نہیں ہوتے وجہ پانی میں موجودکلورین ان کے بالوں کی اصل شکل خراب کر دیتا ہے تو اس کا حل بھی اسپرین کی گولی ہے، آپ بس چھ سے آٹھ اسپرین گرم پانی کے ایک گلاس میں ڈال دیں،

پھر اس پانی کو اپنے بالوں پر چھڑک کر مساج یا مالش کریں اور دس پندرہ منٹ تک یہ عمل دہرائیں بالوں کی اصل رنگت بحال ہوجائے گی۔نوجوانی میں دانوں کا چہرے پر ابھرنا عام ہوتا ہے جو سرخ ہونے کے ساتھ ساتھ تکلیف کا بھی باعث بنتے ہیں۔دانوں سے نجات کے لیے اسپرین کی ایک گولی کو پیسیں اور میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ سا بنالیں۔ اس پیسٹ کو دانوں پر لگائیں اور کچھ منٹوں تک آرام سے بیٹھے رہیں جس کے بعد چہرے کو صابن اور پانی سے دھولیں۔

اس عمل سے دانے خشک ہونے لگیں گے، اگر آرام نہ آئے تو اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک دانے خشک نہ ہوجائیں۔پائوں کی سخت جلد کو نرم کرنے کے لیے پانچ سے چھ اسپرین کو پیس کر سفوف کی شکل دے دیں۔ اس میں ایک سے دو چائے کے چمچ پانی اور لیموں کا عرق شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اس مکسچر کو متاثرہ حصوں میں لگائیں اور پھر اپنے پیروں پر گرم تولیہ لپیٹ کر انہیں کسی پلاسٹک بیگ سے کور کرلیں۔

کم از کم دس منٹ تک اسی حالت میں رہیں پھر پلاسٹک بیگ اور تولیے کو ہٹا دیں اور اپنے پیروں کی نرمی کو محسوس کرکے حیران ہوجانے کے لیے تیاررہیں۔بالوں کی خشکی پر قابو پانے کیلئے آسان ترین نسخہ اسپرین کی شکل میں موجود ہے بس دو گولیوں کو پیس کر سفوف بنا دیں اور اس میں شیمپوں کی نارمل مقدار شامل کرکے اپنے سر پر لگالیں۔ اس مکسچر کو ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ اس کے بعد اپنے سر کو

صرف شیمپو سے ایک بار دھونا نہ بھولیں۔مچھر کے کاٹنے یا شہد کی مکھی کے ڈنک سے ہونے والی سوجن کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپرین کی ایک گولی کو متاثرہ حصے پر آہستہ آہستہ مالش کی طرح رگڑیں۔ تکلیف میںکمی کے ساتھ سوجن بھی کم ہونے لگ جائے گی ۔پھولوں کو گلدان میں دیر تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسپرین کی ایک گولی پیس کر پانی میں ڈالیں اور وہ پانی کسی گلدان یا ایسے برتن میں ڈال دیں جس میں آپ پھول رکھ سکیں، وہ پھول

عام دورانیے سے زیادہ عرصے تک مرجھائیں گے نہیں۔اسپرین کا استعمال باغبانی میں بھی کیا جاتا ہے باغیچوں میں موجود پودوں کی خراب جڑوں اور فنگس سے انہیں بچانے کیلئے ایک گولی ایک لیٹر پانی میں ڈال کر ان کے اردگرد چھڑکیں، پودوں کی جڑیں فنگس سے متاثر نہیں ہوں گی ۔کپڑوں پر سے انڈے کے داغ ہٹانے کیلئے اسپرین جادوئی اثر رکھتی ہے داغ کو ہٹانے کے لیے پہلے آپ اسفنج نیم گرم پانی کے ساتھ اس جگہ پر رگڑیں،

گرم پانی استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے داغ پختہ ہوجائے گا، اگر پھر بھی داغ نہ ہٹے تو پھر ٹارٹریٹ کی کریم اور پانی کو مکس کر کے ایک پیسٹ کی شکل دیں اور اس میں اسپرین کی ایک گولی کو پیس کر شامل کرلیں۔ اس پیسٹ کو داغ پر پھیلائیں اور تیس منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں۔ داغ صاف ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…