’’انوکھی شادی‘‘بھارتی وزیر نے بیٹی کی شادی کیلئے کتنے کروڑ روپے میں 50 جہاز بک کروا لئے؟

5  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک وزیر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کے لئے50چارٹرڈ طیاروں کا انتظام کیا گیا۔تقریب میں وی وی آئی پیز سمیت 10ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ،ہائی ویز اینڈ شپنگ نتن جیارام گڈکری کی بیٹی کی شادی کی تقریب ناگپور میں ہو رہی ہے جہاں مہمانوں کو لانے کے لئے50 چارٹرڈ طیا ر و ں کاا ستعمال کیا جا رہا ہے۔
اتوار کی شام ہونے والی اس تقریب میں ملک بھر کے وی وی آئی پیز نے شرکت کی۔ دو دن کے لئے ناگپور شہر کے لئے کوئی فضائی ٹکٹ دستیاب نہیں۔وی وی آئی پیزمرکزی وزیر داخلہ راجنا تھ سنگھ، بی جے پی کے صدر امیت شاہ، صنعت کار مکیش امبانی اور رتن ٹاٹا، شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے، مرکزی وزراء اور وزرائے اعلیٰ شامل ہیں ۔
وی وی آئی پی مہمانوں کی فہرست میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن ایڈوانی اور مہارا ناونرمن سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے بھی شامل ہیں۔دیگر بڑی شخصیا ت میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت، کانگریس نائب صدر راہول گاندھی، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، فلمی ستارے ہیما مالنی اور امیتابھ بچن، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار، اور صنعتکار کمار منگالام برلا بھی شامل ہیں۔شادی کی تقریب ناگپور میں وردا روڈ پر رانی کوٹھی میں ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…