دنیا کا سب سے گہرا بلیو ہول کہاں ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف

23  جولائی  2016

سان شا (آئی این پی) تازہ ترین تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کا سب سے گہرا زیر آب’’ سنک ہول یا بلیو ہو ل‘‘ جنوبی بحیرہ چین کے ژی شا جزائر میں ہے ، یہ بلیو ہول 300.89میٹر گہرا ہے جبکہ اس سے پہلے 202میٹر گہر ے ہول کا سراغ لگایا گیا تھا ، اس ہول کو عام طورپر لانگ ڈانگ یا ڈریگن ہول کا کہا جاتا ہے ، یہ ہول 16.31ڈگری شمال میں عرض بلد اور 111.46ڈگری مشرق میں طول بلد یانگل میں واقع ہے جو کہ ژی شا جزائر کے ساحلی علاقوں میں ہے ،مقامی لوگ اسے جنوبی بحیرہ چین کی آنکھ کے نام سے پکارتے ہیں ،چین کے تحقیقاتی اداروں نے اگست 2015ء سے جون 2016ء تک اس منصوبے پر کام کیا ، بالآخر جو اس نتیجے پر پہنچے کہ جنوبی چینی سمندروں میں یہ ہول دنیا کا سب سے گہرا ہول ہے جس کی چوڑائی 130میٹر ہے ۔ چینی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ فو لیانگ کا کہنا ہے کہ سان شا سٹی گورنمنٹ نے ہینان کی صوبائی حکومت کے تعاون سے سنک ہول کا سراغ لگانے کے لئے ویڈیو ریز پروفور استعمال کیں جنہیں ایک روبوٹ سینسر کے ذریعے زیر آب لے گیا،ماہرین نے اس تحقیق کے دوران مچھلیوں کی کئی قسموں کا بھی مشاہدہ کیا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ بلیو ہول میں 100میٹر کے بعد نیچے آکسیجن نہیں پائی جاتی ، اس لئے وہاں زندگی کا امکان نہیں ، ان تحقیقات کو چین کی اکیڈیمی آ ف انجنیئرنگ کے ماہرین کے ایک پینل نے جس کی سربراہی مینگ ووئی کررہے تھے ،تصدیق کردی ہے ۔‎



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…