سعودی عرب میں دماغی طورپر فوت بچے کا آپریشن، وہ ہو گیا جس کا کسی نے سوچا نہ تھا

19  جون‬‮  2016

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے طبی ماہرین نے کمال مہارت کے ساتھ دماغی طور پر فوت ایک شیرخوار بچے کے اعضاء کی کامیاب پیوند کاری کی ہے جس کے نتیجے میں بچہ اب صحت مند ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹریفک حادثے میں دماغی طور پر فوت ہونے والے چار ماہ کے بچے کو اعضاء کی تبدیلی کے لیے جدہ کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا جہاں سعودی طبی مرکز برائے پیوند کاری آعضاء کی ٹیم جگر اور عمل انہضام کے سرجن ڈاکٹر احمد الجوھری اور گردے کے آپریشن کے ماہر ڈاکٹر علاؤ ابو یوسف اور شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس کی ٹیم نے بچے کے اعضاء کی پیوند کاری کے عمل میں حصہ لیا۔ بچے کے لیے اعضاء سرکاری سطح پر عطیہ کیے گئے تھے۔ اعضاء کا عطیہ ملنے کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے بچے کے گردے، جگر اور خون کی وریدوں کو تبدیل کیا۔ڈاکٹر الجوھری کا کہناتھا کہ ایک چار سالہ بچے کے اعضاء کی سرکاری عطیے کے تحت پیوند کاری کا یہ پورے مشرق وسطیٰ کا پہلا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم سن بچے کے اعضاء کی منتقلی ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ عمل تھا کیونکہ بچے کے خون کی وریدیں اور دیگر اعضاء چھوٹے ہونے کے باعث ان کی سرجری ایک مشکل چیلنج تھی۔دماغی طور پر متوفی بچے کو ایک دوسرے فوت ہونے والے شہری کے اعضاء عطیہ کئے گئے تاہم اس کا اہتمام حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…