امریکہ میں ایسی چیز کی منڈی جس سے سب خوف کھاتے ہیں

16  مئی‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سانپ ایک رینگنے والا خطرناک جانور ہے۔ سانپوں میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے نتھنوں کے ذریعے ہوا اندر کھینچ سکیں اور تیزی سے اپنے شکار کی بو سونگھ سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے انھیں ایک خصوصی عضو پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جسے جیکب سنز آرگن  کہتے ہیں۔ یہ سانپ کے منہ کی اندر  کی طرف بالائی سطح کی گہرائی میں پایا جاتا ہے۔امریکہ کی ریاست ٹیکساس سانپوں کی عالمی منڈی ہونے کی وجہ سے عالمی شہرت کی حامل ہے۔ یہاں دنیا کے بہت سے ممالک کو غذائیت سے بھرپور اور لذید ترین منجمد سانپ برآمد کئے جاتے ہیں۔ 1976ء میں ریاست ٹیکساس کے شہر سویٹ واٹر سے 13ہزار سانپوں کو زندہ پکڑا گیاتھا۔ جن سے مختلف اقسام کے کھانے تیار کئے گئے۔یہاں کے لوگ ایک خاص قسم کے ہک کے ذریعے سانپ کو زندہ پکڑتے ہیں۔ زندہ سانپوں کے علاوہ یہ مادہ سانپوں کا دودھ نکال کر کافی مہنگا فروخت کیا جاتا ہے جو مختلف دوائیوں میں استعمال ہو تا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو بتاتے چلیں کہ سانپوں کا زہر بھی دنیا میں کافی مقبولیت رکھتا ہے اور بہت سی دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہاں ٹیکساس میں سانپوں کی کھالیں بھی اچھے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔ جو مگر مچھ کی کھال کے بعد سب سے زیادہ مہنگی ہیں ۔سانپ کی کھال سے جوتے بھی بنائے جاتے ہیں۔ سویٹ واٹر میں متعدد بڑےہوٹل بھی ہیں جہاں سانپوں کی مختلف اقسام کے لذید کھانے بھی پکتے ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہاں کے لوگ سانپ کے قورمے اور کباب وغیرہ کو اس قدر شوق سے کھاتے ہیں جیسے فرائی چکن ہو۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…