پراسرار پرندے گدھ کی نسل بچانے کیلئے ماہرین کا انوکھا اقدام

29  مارچ‬‮  2016

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں بہت سے جاندار ایسے ہیں جو بڑی تیزی سے دنیا سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں ۔
ماہرین حیاتیات ان کی بقا کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں ۔ تازہ رپورٹ کیمطابق دنیا بھر میں گدھ تیزی سے ختم ہورہے ہیں اور ان کی نسل کی بقا کے لیے اب سائنسدانوں نے الیکٹرانک انڈے تیار کیے ہیں جو ان کے گھونسلوں میں رہ کر پرندے کی کیفیات کو نوٹ کرکے اس حوالے سے تجربات کیے جائینگے۔گدھ قدرتی ماحول کا ایک اہم حصہ ہے جو مرنے والے جانوروں کو کھاکر اطراف کو صاف رکھتے ہیں لیکن جنوبی ایشیا سمیت کئی ممالک میں صفائی کرنے والے یہ پرندے تیزی سے ختم ہورہے ہیں اور خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ کہیں یہ صفحہ ہستی سے مٹ ہی نہ جائیں۔
نیویارک میں کھلونا روبوٹ اور الیکٹرانک کٹ بنانے والی کمپنی کے ماہرین نے ایک ایسا الیکٹرانک انڈہ بنایا ہے جسے گدھ کے گھونسلے میں رکھ کر اس کی عادات، ملاپ کی معلومات اور انڈے سہنے کی عادات کے بارے میں جاننا ممکن ہوسکے گا۔اس سینسر کا کیس ایک انڈے کی شکل کا بنایا گیا ہے تاکہ پرندہ اسے اجنبی نہ سمجھے۔ سینسر 70 دن تک گھونسلے میں رہ کر دبا، نمی ، گرمی اور دیگر چیزوں کو نوٹ کرتا ہے اور سارا ڈیٹا وائرلیس کے ذریعے سائنسدانوں تک پہنچتا رہے گا۔ اس سے قبل گھونسلوں پر ویب کیم لگا کر بھی دیکھا گیا لیکن انڈے کے ذریعے اندر کی خبر لی جاسکتی ہے۔اسی طرح گھونسلے میں گرمی، دبا اور نمی کو نوٹ کرکے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آیا ان پرندوں کے گھونسلے میں بھی کوئی مرض ہے یا نہیں۔ اس سال چند الیکٹرانک انڈے برطانیہ میں شکاری پرندوں کے بین الاقوامی مرکز میں موجود بعض گھونسلوں میں لگائے جائیں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…