دنیا کا سب سے بڑا خرگوش ، رہتا کہاں ہے آپ بھی جانئیے

29  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ڈیریئس نامی خرگوش کو دنیا کا سب سے طویل اور وزنی خرگوش قرار دینے کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا گیا ہے۔
یہ خرگوش 4 فٹ چارانچ لمبا اور 22 کلوگرام سے زیادہ وزنی ہے۔ یہ ایک سال میں 2000 گاجریں اور 700 سیب کھاجاتا ہے۔ اس کی خوراک پر سال میں 7 سے 8 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن اس کا بچہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے جو اب تک 3 فٹ 8 انچ کا ہوچکا ہے۔ ان دونوں خرگوش کا ایک دوست بھی ہے اور وہ ہے ایک کتا جس کا نام “کے” رکھا گیا ہے۔خرگوشوں کی مالکن اینیٹے ایڈورڈز کے مطابق بڑے خرگوش کا بچہ جلد ہی اپنے باپ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ اس کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو درخواست دیدی گئی ہے اور ایک ماہر کے معائنے کے بعد اسے ایوارڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
روزانہ دونوں خرگوش سیب اور گاجریں کھانے کےساتھ ساتھ خرگوشوں کا خاص کھانا ہر روز اور گھاس کا ایک توڑا ایک ہفتے میں کھاجاتے ہیں۔ یہ خرگوش انسانوں میں رہ کر توجہ حاصل کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ دونوں خرگوش گھر کے عقب میں باغیچے میں گھومتے پھرتے رہتے ہیں اورانہیں کسی جگہ لے جانے کے لئے ایک بڑا چھکڑا درکار ہوتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…