امریکا، ماں نے بچے کو جنم دے کر اسے جوتے کے ڈبے میں پیک کردیا

9  فروری‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک)ایک امریکی نو عمر ماں نے بچے کو جنم دے کر اسے جوتوں کے ڈبے میں پیک کیا اورالماری میں رکھ دیا جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی۔جنگ رپورٹررفیق مانگٹ کے مطابق یہ واقعہ آٹھ ماہ تک لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رہا اور جب پولیس کو اس کی خبر لگی تو اس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پنسلوانیہ کی 21؍ سالہ خاتون کیلسی مارٹن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بچے کو گھر کے باتھ روم میں جنم دیا جبکہ بچے کی پیدائش سے قبل اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق کیلسی اپریل میں پیٹ درد کی وجہ سے اسپتال آئی اور بتایا کہ اسے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہے جس پر اسے اینٹی بائیوٹک دی گئی۔ علاج کے باوجود بھی کیلسی کی حالت بہتر نہ ہوئی تو اسے دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ کیلسی مارٹن نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ جب اس نے بچے کو جنم دیا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا۔ اس نے اسے شو باکس میں پیک کرکے الماری میں رکھ دیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…