روبوٹ 2040 کے بعد انسانوں کےخلاف جنگ چھیڑ سکتے ہیں، روبوٹ ماہر کا دعویٰ

13  جنوری‬‮  2016

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک) ایک سائنس فکشن مصنف اور روبوٹ کے ماہر نے خبردار کیا ہے کہ صرف 25 سال بعد انسانوں اور روبوٹ کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔کینیڈا میں سائنس فکشن مصنف اور مصنوعی ذہانت کے ماہر لوگان اسٹروئنج کے مطابق 2040 اور 2055 کے درمیان انسانوں اور روبوٹس کے درمیان اس وقت تنازعہ نما جنگ شروع ہوجائے گی جب روبوٹس کی تعداد انسانوں سے بڑھ جائے گی۔ اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ٹرمینٹر فلم جیسی لڑائی بھی ہوسکتی ہے، روبوٹ اور انسانوں کے درمیان اس وقت تناو¿ بڑھے گا جب مصنوعی ذہانت ایک حد سے بڑھے گی اور روبوٹ انسانوں سے اپنی شناخت، مقام اور جگہ کا تقاضہ کریں گے۔لوگان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ لڑنے والے ذہین سپاہی روبوٹ نہ بنائیں کیونکہ آگے چل کر وہی تنازعے کی زیادہ وجہ بن سکیں گے۔ ان کے مطابق صرف ایک سال قبل 11 ہزار فوجی روبوٹس دنیا میں موجود تھے اور ان کی شرح 13 فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھ رہی ہے اور اس طرح 2040 تک ایسے روبوٹس کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ جائے گی۔ اس طرح گھر میں کام کرنے والے روبوٹس بھی باغی بن کر لڑاکا روبوٹس بن جائیں گے اور اپنی اپنی قوت کے مطابق تنازعہ کھڑا کرسکیں گے۔ لوگان نے دنیا کو ذہین ڈرون اور اڑنے والے خودکار طیاروں سے بھی خبردار کیا ہے۔لوگان کے مطابق روبوٹ کسی اجتماعی ذہانت کے تحت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر انسانوں کے خلاف بغاوت بھی شروع کرسکتے ہیں۔ وہ خبردار کررہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت والے کمپیوٹرز اور پروگرام ہر حال میں احتیاط برتیں کیونکہ سافٹ ویئر ازخود قریبی ہارڈ ویئر پر قابو پاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مشہور سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ اور دیگر اسکالر حکومتوں کو مصنوعی ذہانت کے خوفناک اثرات سے خبردار کرچکے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…