پالتوکتا جو گھریلو کام کے ساتھ کپڑے اور برتن بھی دھوتا ہے

11  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )روزانہ گھریلو کام کاج کرکے اکثر خواتین بے زارہوجاتی ہیں تاہم امریکا کی ایک خوش قسمت خاتون ایسی بھی ہے جس کا پالتو کتا نہ صرف گھریلو کاموں میں ان کی مدد کرتا ہے بلکہ خود برتن دھونے اور صفائی ستھرائی جیسے کام بھی سرانجام دیتا ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کی رہائشی لنڈا کا پالتو جرمن شیفرڈ نسل کا کتا ‘بیرن’ اس کے گھریلو کاموں میں مدد کرتا ہے اور یہ کام وہ نہیات مہارت کے ساتھ سرانجام دیتا ہے۔ بیرن کی عمر ایک سال ہے اور سوشل میڈیا پر وہ خاصامعروف ہے ،اس کا اپنے نام سے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر اکاو¿نٹ بھی ہے جبکہ اس کے کام کرنے کی متعدد ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘بیرن’ سنک سے برتن اٹھا کر ڈش واشر میں ڈالتا ہے اور انہیں دھونے کے بعد ریک میں بھی لگادیتا ہے۔

0-DISH-1447096268

اس کے علاوہ وہ واشنگ مشین میں موزے وغیرہ دھونے کے علاوہ فرش پر وائپر لگانے اور قالین کو ویکیوم کلینر سے صاف کرنے کا کام بھی سرانجام دیتا ہے۔ کام کے دوران بیرن کسی قسم کی سستی اور نااہلی نہیں دکھاتا اور مکمل تندہی کے ساتھ سارے کام کرتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بیرن کی ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…