ڈولفن مچھلی کا سمندر میں گرے موبائل کو تلاش کرنےکا حیرت انگیز کارنامہ

3  اکتوبر‬‮  2015

امریکا (نیوز ڈیسک)ڈولفن انسان دوست مچھلی کہلاتی ہے اور اپنے حیرت انگیز رویوں اور کرتب سے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے ایسا ہی ایک کارنامہ اس نے انجام دیا امریکا میں جہاں اس نے سمندر میں گرے موبائل کو تلاش کرکے خاتون کو واپس کردیا۔فیس بک پر ڈالی گئی ویڈیو میں ڈولفن کو سمندر سے موبائل نکال کر واپس کرنے کے اس منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ہوا کچھ یوں کہ ٹریسا نامی خاتون چھٹیاں منانے بحر اوقیانوس کے خوبصورت جزیروں پر مشتمل ملک بھاماس کے ساحل پر سیر میں مشغول تھی کہ لیکن اچانک ان کے ہاتھ سے فون سمندر میں جا گرا اب وہ سخت پریشان ہوئیں لیکن ان کی پریشانی عارضی ہی ثابت ہوئی۔ سمندر میں موجود ڈولفن سے خاتون کی پریشانی نہ دیکھی گئی اور وہ سمندر میں غوطے لگاتی ہوئے موبائل فون کی تلاش مین نکل کھڑی ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد منہ میں فون دبائے جب وہ باہر آئی تو اسے دیکھ کر خاتون حیرت میں ڈوب گئی۔اس حیرت انگیز اور دلچسپ منظر کو خاتون نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور اسے فیس بک پر اپ لوڈ کیا تو ہر دیکھنے والا ڈولفن کی ذہانت اور انسان دوستی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔ ٹریسا کا کہنا تھا کہ وہ کئی دنوں سے اس ڈولفن کے ساتھ سمندر میں سیر کرتی رہیں جب کہ اس دوران وہ لوگ ایک پلیٹ فارم پر کھڑے سمندر کی فلم بندی کر رہے تھے کہ اس کا موبائل فون سمندر میں گر گیا۔ اس دوران ڈولفن یہ منظر دیکھ رہی تھی اس نے کچھ دیر بعد فون تلاش کر کے اسے واپس کردیا، حیرت زدہ ٹریسا کا کہنا ہے کہ یہ اگرچہ فون خراب ہوگیا لیکن اسے ڈولفن کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رہے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…