ایسا ملک جہاں”کپاس کی فصل“ جمع نہ کرنیوالوں کو اداکاری کی اجازت نہیں

2  اکتوبر‬‮  2015

تاشقند(نیوزڈیسک)ازبکستان کی حکومت نے موسیقاروں، فلمی ستاروں اور ہدایتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کپاس کی فصل کو چننے میں مدد کریں بصورتِ دیگر ان پر پابندی لگ سکتی ہے،ازبک زبان میں نشر ہونے والے امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوے متعدد فنکاروں نے بتایا ہے کہ انھیں سرکاری فلم ساز کمپنی کی جانب اس سلسلے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں اور سٹیج کے اداکاروں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ فصل چننے کے لیے تاشقند کے علاقے میں واقع کپاس کے کھیتوں کا رخ کریں۔ایک فلم اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کافی سختی کر رہے ہیں، ہمیں بسوں میں بیٹھا کر کھیتوں میں لےجایا گیا اور کہا گیا کہ دوپہر کے کھانے سے قبل ہر شخص کم از کم 30 کلو کپاس چنے اور اس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے ہم پر واضع کر دیا تھا کہ جو بھی مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اسے اداکاری کا کام نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ ازبکستان کو سرکاری اراضی پر لگائی جانے والی فصلوں کی چنائی کے لیے فوجیوں، طلبا، سرکاری ملازمین اور بعض اوقات بچوں سے جبری مشقت لینے پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ماضی میں بھی کھیتوں میں کام کرنے والے افراد کو تفریح مہیا کرنے کے لیے فنکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ان کو کھیتوں میں کام کرنے کا کہا گیا ہو۔لبرٹی ریڈیو کے مطابق لیکن کچھ مراعات یافتہ اداکار اس سارے عمل کو صدر اسلام کریموف کی حکومت سے اپنی فاداری ثابت کرنے کا موقع سمجھتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…