لندن: شیف نے خالص سونے سے مِلک شیک تیار کرنا شروع کردیا

29  اگست‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک)کیلے، اسٹرابیری، چاکلیٹ سمیت دیگر کئی اقسام اور ذائقوں کے مِلک شیک آپ نے پیئے ہوں گے، لیکن اس برطانوی شیف کا تیار کردہ مِلک شیک ذرا ہٹ کر ہے، جو خالص سونے کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ جی ہاں 24سالہ لقمان علی نامی شیف برطانوی ٹاون ’اولڈ ہیم‘ کا رہائشی ہے، جس کی مِلک شیک کی دکان آج کل گاہکوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ صرف اس کا تیار کردہ ایک ایسا مزیدار اور انوکھا مِلک شیک ہے، جو 22کیرٹ خالص سونے کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ لقمان چاکلیٹ بار اور وینیلا آئس کریم کے امتزاج سے پہلے تو مِلک شیک تیار کرتے ہیں اور پھر اس پر خالص گولڈ کے ذرات سے چھڑکاوکرکے ٹاپنگ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس مزیدار شیک کی قیمت 10برٹش پونڈ متعین کی گئی ہے، جو کہ پاکستان کی کرنسی سے مطابق 1600روپے بنتے ہیں۔ اس لیے اس منفرد ملک شیک کو انجوائے کرنے کے لیے گاہکوں کی بڑی تعداد نہ صرف اس دکان کا رخ کر رہی ہے، بلکہ اس مِلک شیک کو بے حد پسند بھی کر رہی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…