گمشدہ چیزیں عورتیں جلد ی تلاش کر تی ہیں یامرد دلچسپ معلومات

15  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خواتین کے حوالے سے عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ان کی چھٹی حس بہت تیز ہوتی ہے اور وہ بہت سے چیزوں کے بارے میں وقت سے پہلے جان لیتی ہیں لیکن برطانوی ماہرین نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ صرف چھٹی حس ہی نہیں عورتیں بہت سے معاملات میں مردوں سے بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں، ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر گھر میں رکھی ہوئی چیزیں گم ہو جائیں تو ایک عورت مرد کی نسبت اسے زیادہ جلد ڈھونڈ پائے گی۔ برطانوی ماہرین نے باقاعدہ تحقیق کی مدد سے یہ دعویٰ کیا ہے اور اس کا ثبوت بھی پیش کیا ہے۔ مانچسٹر کالج آف مینٹل سائنسز اور ریسرچ فارلائف کے ماہرین نے اس مقصد کے لئے مختلف تجربات کئے، جس میں مردوں اور عورتوں کے مختلف کام کرنے کے طریقوں کی جانچ کی گئی، اس دوران مختلف گروپس اور انفرادی سطح پر کام کرنے کے انداز، رفتار اور ذہنی اطمینان کے رجحانات چیک کئے گئے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مرد ایک ٹیم کے طور پر زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں لیکن عورتیں ٹیم کی بجائے انفرادی طور پر زیادہ بہتر کام کرتی ہیں۔
اس سلسلے میں دو سو مرد و خواتین نے رضاکارانہ طور پر ایک تحقیق میں شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں مرد اور خواتین کے گروپس بنا کر انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں، اس کے بعد انہیں انفرادی ٹاسک دیئے گئے۔ سب سے دلچسپ ٹاسک گمشدہ چیزوں کی تلاش تھی۔ اس تجربے سے علم ہوا کہ مردوں کی دس میں سو نو ٹیموں نے خواتین کے مقابلے میں گمشدہ چیزیں جلد تلاش کیں لیکن جب انہیں علیحدہ علیحدہ کر گیا تو 70 خواتین کے مقابلے میں صرف 42 مرد ہی بہتر کارکردگی دکھا پائے۔
ماہرین نے اپنی تحقیق سے یہ بھی ثابت کیا کہ مرد جب ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں تو ان کا سٹریس لیول نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے لیکن انفرادی طور پر کام کرتے ہوئے وہ جلدی تناو¿ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح خواتین انفرادی طور پر ٹاسک انجام دیتے ہوئے پرسکون رہیں لیکن ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…