کراچی : لیڈی ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2  جون‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں ڈاکٹروں کی طرف سے کوتاہیوں کی خبریں ملتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی لیڈی ڈاکٹر نے کمال کردیا اور خاتون کے جسم کے نازک حصے میں قینچی ہی چھوڑ دی جسے نکالنے کے لیے ایک ماہ بعد کینسر کی مریضہ کا دوبارہ آپریشن کرنا پڑا تاہم شکایت موصول ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے ایک کمیٹی قائم کرکے متاثرہ فیملی کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
زارامرزانامی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایاکہ ا±ن کی والدہ کو ٹی اے ایچ اور بی ایس او ہائیسٹرکٹومی اور اومنٹکٹومی تھا جس کی وجہ سے ا±نہوں نے رواں سال 12فروری کو ڈو ہسپتال لے جایاگیاجہاں ڈاکٹرفوزیہ پروین نے بتایاکہ بچہ دانی کاکینسر ابتدائی سٹیج پر ہے اور جلد از جلد آپریشن کی حوصلہ افزائی کی ، آپریشن میں ڈاکٹرفوزیہ کے ہمراہ ڈاکٹرنعیم بھی تھے ، 16 فروری کو ہسپتال سے ڈسچارج ہوئیں تومتاثرہ حصے میں دردکی شکایت کرتی رہی اور چند دنوں میں یہ تکلیف بڑھتی چلی گئی۔ اگروہ معمولی سی بھی جھکتی توشدید دردہوتا،چھوٹا پیشاب کنٹرول کرنے کی صلاحیت کم ہوتی چلی ، اگر وہ کنٹرول کرناچاہتی تو یہ تیز درد کاسبب بنتا۔ زارامرزا نے لکھاکہ اس تکلیف پر اہلخانہ نے سمجھاکہ آپریشن کے بعد کا درد ہے،اور اس سے نجات کے لیے دردکش ادویات استعمال کرتے رہے۔ آپریشن کے ایک ماہ کے بعد کینسر کاعلاج شروع ہوگیااورا±ن کی والدہ کو تیسرے درجے کا مریض قراردیاگیااور چھ ماہ کا علاج بتایا۔ گذشتہ ہفتے ڈاکٹر نے بیماری کی تازہ صورتحال جانچنے کے لیے سی ٹی سکین اور دیگر متعلقہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ، جب ٹیسٹ کرائے تو ایساانکشاف ہواجس کی ہم توقع نہیں کررہے تھے۔ خاتون کے جسم کے نازک حصے میں ایک قینچی موجود تھی جو ڈاکٹر آپریشن کے وقت بھول گئے تھے۔ یہ یورینری بلیڈر کیساتھ تھی اور ناف کی طرف بڑھ رہی تھی ،اس قینچی کا برآمد ہونا میرے اور میری والدہ کے لیے نہایت تشویشناک بات تھی جو پہلے ہی کینسر کے علاج کی وجہ سے کمزور ہوچکی تھی ،اس قابل نہیں تھی کہ قینچی نکالنے کے لیے دوبارہ آپریشن کرایاجائے۔ جب ڈوہسپتال کی انتظامیہ سے 23 مئی کو رابطہ کیاگیاتو ا±نہوں نے بتایاکہ بنیادی کردار ڈاکٹرفوزیہ پروین بیرون ملک ہیںاور26 مئی کی تاریخ دی گئی، پھر ڈاکٹرنعیم نے دوبارہ آپریشن کرکے قینچی نکالی۔زارااکبر نے لکھاکہ’ ہسپتال انتظامیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیالیکن عدالتی نظام اور پولیس کی لوٹ مار کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے والد پیچھے ہٹ گئے ، میراکوئی بھائی نہیں ، میرے والد عدالتی معاملات میں نہیں الجھناچاہتے ،اورنہ ہی ان معاملات میں پڑنے کا وقت ہے ، ہم نے ڈو میں ڈاکٹر کے خلاف ایک درخواست دی جس پر کمیٹی نے ہمارابیان ریکارڈ کیا اور اپنی حمایت میں ایک مثبت فیصلے کے منتظر ہیں ‘۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں ڈوہسپتال کی انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی خاتون نے باضابطہ طورپر ہسپتال کا موقف لکھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…