ایگزیکٹ نے کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری دیدی

21  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) جعلی ڈگریاں بیچنے والی کمپنی ایگزیکٹ کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا، ایک امریکی کتے کو بھی ایم بی اے کی ڈگری تھما دی۔اسے کہتے ہیں پیسے کا جادو، جو سرچڑھ کر بولتا نہیں، بلکہ بھونکتا ہے، انسانوں کوجعلی ڈگریاں دینے پر کیا شور مچانا، ایگزیکٹ کمپنی ساری حدیں ہی پار کرگئی اور صرف 500 ڈالر لے کر امریکی کتے کو ایم بی اے کی ڈگری دے دی۔ امریکی ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے کتے چیسٹر نے کبھی پڑھا نہ لکھا لیکن کسی مہربان کی مہربانی سے گھربیٹھےبٹھائےایم بی اے کی ڈگری کا مالک بن گیا۔ایگزیکٹ کے دھندے کو بے نقاب کرنے کے لئے یہ سارا جال بچھایا تھا ایک امریکی ادارے گیٹ ایجوکیٹڈ نے جس نے ایگزیکٹ کے کال سنٹر میں اپنے کتے چیسٹر کا سی وی بنا کر بھیج دیا جس کے بعد جعلی یونیورسٹی روچویل نےکوئی امتحان لیا نہ جانچ پڑتال کی اور خوشی خوشی 500 ڈالر فیس پکڑی اورصرف 3 ہفتوں بعد چیسٹرکو ایم بی اےکی ڈگری بھجوادی وہ بھی 3.19 جی پی اے کے ساتھ۔ایگزیکٹ کا کہنا تھا کہ چیسٹر صرف اور صرف 100 ڈالر مزید دے دیتا تو اسے چار جی پی اے ملتے اور وہ سینہ تان کر فخر سے کہ سکتا کہ وہ آنرز کے ساتھ امتحان میں کامیاب ہوا ہے۔ کمپنی کی دریادلی تودیکھئے،گاڑی کے شیشے پر لگانے والا اسٹیکر بھی ڈگری کے ساتھ چیسٹر کودیا۔ ویسےایک بات توہے ڈگری انسان کو ملے یا جانور کو ایگزیکٹ نے تو دونوں صورتوں میں پیسے ہی کمائے۔

مزید پڑھئے:چین :امحبت ہو تو ایسی چینی شخص نے اپنی مردہ بیوی کو چھ ماہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…