عام طور پر اپریل فول بننے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتاہےلیکن یہ خاتون زیرومیٹر گاڑی جیت گئی‎

8  اپریل‬‮  2015

(لینڈ(نیوز ڈیسک) اپریل  فول بننے والے اکثر لوگوں کے ہاتھ پریشانی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں آتا لیکن نیوزی لینڈ کی

ایک خاتون کو اپریل فول بننے کے صلے میں نئی نویلی BMW کار مل گئی۔
آک لینڈ شہر سے تعلق رکھنے والی تیانا مارش کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی اخبار میں پرانی کار کے بدلے

نئی BMW کار کی پیشکش کا اشتہار پڑھا۔اگرچہ دیگر لوگوں کی طرح ان کا بھی خیال تھا کہ یہ محض ایک

شرارت ہے لیکن انہوں نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنی 15 سالہ پرانی گاڑی لے کر بتائی گئی جگہ

پہنچ گئیں۔ BMW کے مقامی دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر یہ اشتہار محض لوگوں کو اپریل

فول بنانے کے لئے دیا تھا لیکن خاتون واقعی اپنی پرانی گاڑی لے کر پہنچ گئیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ نئی

 گاڑی انہیں دے دی جائے۔

 ان کی پرانی گاڑی کمپنی نے اپنے شوروم میں کھڑی کردی ہے اور وہ اس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی ادارے گو بے بی گو کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ تیانا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا اور وہ اپریل فول بنائے جانے پر کمپنی کی شکر گزار ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…