باسکٹ بال میچ میں شہد کی مکھیاں بن بلائی مہمان بن گئیں

24  مارچ‬‮  2015

یوٹاہ(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست یوٹاہ میں اسکول کے میچ کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کے بعد کھلاڑی نہ صرف اپنا کھیل بھول گئے بلکہ گراؤنڈ سے ہی دوڑ لگادی۔امریکی میڈیا کے مطابق یوٹاہ کے قصبے ایلک فیلڈ کے سینٹ جارج اسکول میں باسکٹ بال کا میچ جاری تھا اور کھلاڑی بڑے انہماک سے کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک شہد کی مکھیوں کا جتھا کہیں سے نمودار ہوا اور کھلاڑیوں پر حملہ کردیا جس کے بعد کھلاڑی تگنی کا ناچ ناچنے پر مجبور ہوگئے۔شہد کی مکھیوں نے نہ صرف کھلاڑیوں پر حملہ کیا بلکہ اس دوران وہ ایک بوڑھے شخص پر جھپٹ پڑیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے پورا ڈھانپ لیا جس کیبعد متاثرہ شخص کی مکھیوں سے جان چھڑانے کے لیے فائرفائٹرز کو بلایا گیا جنہوں نے کیمیکل فوم کا استعمال کرکے مکھیوں کو بھگایا اور اس شخص کی جان چھڑائی لیکن ان مکھیوں نے اس شخص کا وہ حال کیا کہ اسے اسپتال ہی پہنچا دیا۔فائربریگیڈ عملے کا کہنا تھا کہ ان افریقی نڑاد مکھیوں کو قاتل مکھیاں کہا جاتا ہے اور یہ اپنے گرد خطرے کو بہت جلد سونگھ لیتی ہیں جب کہ صرف 50 فٹ کے فاصلے پر موجود دشمن کا پتا لگا کر حملہ کردیتی ہیں اور ادھا میل تک اس کا پیچھا کرتی ہیں اس لیے ان میں سے کسی ایک مکھی سے بھی چھیڑ چھاڑکافی مہنگی پڑ سکتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…