برطانیہ میں ڈرون کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان پہنچانے کی کوشش

24  مارچ‬‮  2015

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک ڈرون طیارے کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان اورمنشیات پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن ریموٹ کنٹرولڈ ڈرون کے جیل کی دیوارسے ٹکرانے کے باعث یہ کوشش ناکام ہوگئی۔پولیس طیارے کوتحویل میں لے کراس کا جائزہ لے رہی ہے، طیارے سے منشیات، چاقو، موبائل فونز، اسلحہ اوردوسرا ممنوعہ سامان برآمد کرلیا گیاہے۔ برطانوی خبررساں ادارے ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے جیل ذرائع نے کہاکہ ہم نے پہلی بارایک ڈرون کوجیل میں ممنوعہ اشیا پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے دیکھا ہے۔ اس کام کے لیے بلاشبہ بڑی مہارت درکارہوتی ہے۔ بیڈفورڈ شائرپولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا، ہم مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جیل حکام کواس طرح کے مزیدواقعات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کے احکام جاری کردیے گئے ہیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…