8سال بے اولادرہنے کے بعد جوڑے کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

5  مارچ‬‮  2021

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) ہسپتال کے گائنی وارڈ

میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں اور اْن کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے محمدی چوک میں واقع نجی اسپتال میں خاتون نے چار جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ بچوں کی پیدائش آپریشن کے بغیر ہوئی، زچہ اور بچوں کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔ مذکورہ خاتون کے ہاں شادی کے چار سال بعد اولاد کی پیدائش ہوئی تھی۔ جڑواں بچوں میں2لڑکیاں اور2 لڑکے شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…