کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے د ی ویکسین کتنے سال کے افراد کو لگائی جائے گی، فیصلہ کر لیا گیا

1  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے 15 کروڑ ڈالر روپے مختص کیے، وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے

لوگؤں کو ویکسین دی جائے گا ،کابینہ کا اسٹیل مل کی نجکاری ،ملازمین کو گولڈ ہینڈ دینے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کی منظوری دی گئی ،کابینہ کو نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی ،راوی ارب ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ پر بریفنگ دی گئی ،کابینہ کا نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی ،راوی ارب ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا گیا ۔ کابینہ نے کہاکہ تینون منصوبے پاکستان کی کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں،اجلاس میں پی ڈی ایم کے ملتان جلسے پرتفصیلی بات چیت کی گئی ۔ وزراء نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے جلسے قوانین کی خلاف ورزی ہیں،اپوزیشن کے ایسے اجتماعات سے مزیدکورونا پھیلے گا،عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ایسے اجتماعات سیاجتناب کرناہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کااپوزیشن کے جلسوں کے متعلق وزرا ء کی رائے سے اتفاق کیا ،اجلاس میں سردی میں گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی کی صورتحال پرغور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کوسردی کے موسم کے دوران گیس کی فراہمی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین کی خریداری کے لیے خود کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کو کرونا ویکیسن کے مراحل کے حوالے اے بریفنگ دی گئی،ویکسین کے پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین کے حوالے سے سات اہم جزئیات کا خیال رکھا گیا ہے ،سب سے پہلے کرونا ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پینسٹھ سال سے زائد افراد کو دوسری ترجیح دی جائے گی،شفافیت کے لئے ایک کابینہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایک سے زیادہ کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا،سو ملی گرام پانچ ہزار چھ سو ساٹھ روپے میں ملے گی انہوںنے کہاکہ نو ہزار سے زائد پہلے قیمت پہلے پڑ رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ کورونا انجکشن کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…