ہارٹ اٹیک کے بعد دل کے از خود علاج کا انقلابی طریقہ دریافت

7  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے ہارٹ اٹیک کے بعد دل کو پہنچنے والے ناقابلِ تلافی نقصان کے بعد اسے درست کرنے کا ایک انقلابی طریقہ دریافت کیا ہے جس کے تحت متاثرہ دل خود ہی اپنی مرمت کرسکے گا۔برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درست حالات پیدا کیے جائیں

تو ہارٹ اٹیک کے بعد متاثرہ دل خود بخود ٹھیک ہوسکتا ہے اور اس کے لیے ایک انتہائی اہم پروٹین متعارف کرانے کے بعد دوائوں کے استعمال سے دل کو نارمل کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق VEGF-C نامی اس جادوئی پروٹین کے تجربات چوہوں پر کیے گئے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروٹین دل کی نالیوں کو بڑھنے میں نہ صرف مدد دیتی ہے بلکہ دل کو قوت بھی فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پروٹین کے تجربے سے ہارٹ اٹیک کے بعد دل خود بخود ٹھیک ہونا شروع ہوگیا اور اس نے نئی نالیاں بنانا شروع کردیں اوران نالیوں سے دل کے مردہ خلیات بھی باہر نکلنا شروع ہوگئے۔ماہرین کے مطابق تجربے کے دوران ہارٹ اٹیک کے بعد بدن کے لمف نظام نے دل کو درست کرنا شروع کردیا اور اس کو پہنچنے والے نقصان کو بھی کم کیا جب کہ پروٹین نے دل کے خون پمپ کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بنایا۔واضح رہے کہ لمفی نالیاں جسم کے لیے ضروری مائعات اور خون کے سفید خلیات ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہیں جو انفیکشن اور چوٹ کی صورت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…