مریضوں کی تعداد تیزی کیساتھ اضافہ ، ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو گئی ، تشویشناک صورتحال سے خبردار کر دیا گیا

30  مئی‬‮  2020

لاہور ( آن لائن ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی، ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہی، کورونا مریض ہسپتالوں میں خود نہ جائیں، بلکہ ریسکیو1122 کو کال کریں، جس کے باعث مریض کو ہسپتال پہنچتے ہی بیڈ مل جائے گا، مریضوں کی رہنمائی کیلئے ویب سائٹ بنا دی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے ہر

ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے طبی سہولیات دستیاب ہیں۔لیکن مریضوں کی ان سہولیات سے متعلق معلومات کیلئے ایپ بنا دی ہے۔ جس سے مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا پتا چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہی۔  اسی لیے جن ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات دستیاب ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں27 ہزار بیڈز ہیں۔صوبے میں 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ عوام پریشان نہ ہوں، حکومت کورونا مریضوں کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔ میڈیا کو آگاہ رکھنے کیلئے ویب سائٹ بنائی ہے۔ عوام کو چاہیے جو مریض گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ یا جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان مریضوں کو چاہیے کہ ریسکیو 1122 کو کال کریں، ریسکیو والے مریض کو ان ہسپتال میں لے کر جائیں گے جہاں مریضوں کو فوری بیڈ مل جائے گا، بیڈ کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا کوئی ایکسپرٹ نہیں ہے۔ دنیا بھر میں کورونا علاج کیلئے دوا تیار کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندہ رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ملک میں بھی لوگ روٹی کھانے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں غریب آدمی کو روٹی مل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…