پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ، جمعہ کے دن ملک میں کورونا سے مزید 64 ہلاکتیں ، کیسز میں ہوشربا اضافہ 

29  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید64افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1347 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 64253 تک پہنچ گئی ہے،22305 مریض صحتیاب ہوگئے ۔جمعہ کوملک بھر سے کورونا کے مزید 1557 کیسز  اور 64 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 927 کیسز 29 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 225 کیسز 13 ہلاکتیں،

بلوچستان 312 کیسز 19 ہلاکتیں،  اسلام آباد 85 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزادکشمیر سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 927 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 22964 اور ہلاکتیں 410 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6338 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 312 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 19 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 3928 ہوگئی ہے ،اب تک 60 اموات ہوچکی ہیں اس کے علاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1354ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 85 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2100 جب کہ اموات 22 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 161مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں آج کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 227 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعے کو مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 445 تک جا پہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں مزید 225 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9067 ہوگئی جب کہ اب تک 2731 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…