چین کا تاریخ میں نیاباب رقم ،چین نے کتنے کروڑ افراد کو قرنطینہ میں رکھا اگر چین بھر وقت اقدامات نہ کرتا تو دنیا میں کتنی تباہی مچ سکتی تھی؟ ہوشربا انکشاف

29  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ صحیح وقت پر بہترین اقدامات کر کے چین نے کورونا کی وبا پر قابو پایا اور پبلک ہیلتھ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔نجی ٹی وی جیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی جن کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا تھا۔

آج چینی ڈاکٹرز کے وفد نے  قومی ادارہ برائے صحت کا دورہ کیا جن کے ہمراہ چین میں تعینات پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ ترجمانِ وزارتِ صحت کے مطابق اس موقع پر چینی ڈاکٹرز کے وفد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کی جس میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس وقت ہم آپ کے ماہرین سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے، دو دنوں پر مشتمل ٹریننگ ہو گی اور چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے پاکستانی ڈاکٹرز بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین نے پبلک ہیلتھ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، چین نے 6 کروڑ لوگوں کو قرنطینہ میں رکھ کر تاریخ رقم کی، اگر چین نے یہ اقدامات نہ کیے ہوتے تو دنیا زیادہ خطرے میں ہوتی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…