بچوں، خواتین اور مردوں میں کینسر کی مختلف بیماریوں میں تشویش ناک اضافہ

25  جنوری‬‮  2020

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں بچوں، خواتین اور مردوں میں کینسر کی مختلف بیماریوں میں تشویش ناک اضافہ صوبائی حکومت کی جانب سے بی ایم سی کی کینسر وارڈ کے لئے ہر سال بجٹ میں صرف12 لاکھ روپے مختص کئے جارہے ہیں،

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے، خواتین اور مردوں سمیت ہر عمر کے افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہیں مردوں میں سانس کی نالی کا کینسر، خواتین میں چھاتی جبکہ نوجوانوں اور بچوں میں خون کے کینسر کے کیس میں اضافہ ہو رہا ہے،ادھر کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں محدود پیمانے پر 40 بستروں پر مشتمل کینسر وارڈ عارضی طور پر قائم ہے جہاں کینسر میں مبتلا افراد علاج کے لئے آتے ہیں تاہم متعلقہ محکمے کی غیر سنجیدگی کے باعث کینسر کے وارڈ کا سالانہ بجٹ صرف 12 لاکھ روپے ہے،سرطان کے علاج کے لئے باقائدہ ہسپتال نہ ہونے اور سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض یا تو دوسرے صوبوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں یا پھر موت کا شکار ہوجاتے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے شیخ زیدہسپتال کوئٹہ میں کینسر اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ہسپتال کی تعمیر کا جلد سنگ بنیاد رکھ دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…