کیا آپ پودینے کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟

28  جون‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پودینہ کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا اور اس کی مہک ہوسکتا ہے پسند بھی کرتے ہو جبکہ مختلف پکوان تو اس کے بغیر ادھورے لگتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبز پتے آپ کی صحت پر کیا جادوئی اثرات مرتب کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

جسمانی وزن میں کمی میں مدد پودینہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ نظام ہاضمہ کے لیے اس کا فائدہ مند ہونا ہے۔ پودینہ ہاضمے کے ایسے انزائمے متحرک کرتا ہے جو کہ غذاؤں میں موجود اجزاء بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جب جسم ان اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب کرتا ہے تو میٹابولزم بہتر ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سانس کی بو سے نجات ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر پودینے کا تیل ایک اچھا ماؤتھ واش کا کام بھی کرسکتا ہے، یہ قدرتی طور پر سانسوں کو مہکاتا ہے جبکہ کیویٹیز کو کم کرتا ہے، اس تیل کا ایک قطرہ زبان پر ٹپکائیں اور بس۔ سانس میں بو کیوں پیدا ہوتی ہے؟ اضافی جسمانی توانائی اگر تو آپ کو اکثر جلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو ھرکت میں لانا ہوتا ہے۔ دماغی طاقت کے لیے بہترین پودینے کا استعمال چوکنا پن اور دماغی افعال کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کے استعمال یاداشت میں بہتری کرتا ہے۔ سردرد سے نجات چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کرنے سے سردرد کی شدت میں پندرہ منٹ کے اندر کمی لائی جاسکتی ہے اور اسے کافی دیر تک خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…