وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ہے، عامر کیانی

5  اپریل‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ہے،متعدی امراض کی روک تھام ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ائیر پورٹ پر وزارت صحت کے ادارے

سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے160 دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،عامر کیانی نے حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات اور حاجیوں کو روانگی پر امیگریشن کلیئر کرنے میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمامایئرپورٹس پرانٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ ۔ ایئرپورٹس پر پولیو ویکسی نیشن کے نظام کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔عامر کیانی نے کہاکہ وزارت ہیلتھ نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور ائیرپورٹس پر تھرموسکین لگا دئیے ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ ان اقدامات سے ائیرپورٹس پر عوام کو متعدی امراض کے پھیلاؤ سے بچایا جا سکے گا ۔عامر کیانی نے کہاکہ وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ھے ۔انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹس پر میڈیکل کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سرحدوں پر متعدی امراض کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ اس معاہدے سے160 انٹرنیشنل سرحدوں پر بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔عامر کیانی نے کہاکہ خاص طور پر سست بارڈر ، کراچی، اسلام آباد اور گوادر کے انٹرنیشنل بارڈر پر متعدی امراض کی روک کے لیے موجودہ صحت کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ متعدی امراض کی روک تھام ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔عامر کیانی نے کہاکہ جلد ہی سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی ویب سائٹ لانچ کر دی جائے گی جہاں پر انٹرنیشنل مسافر سفر سے متعلق معلومات لے سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایئرپورٹ کے تمام ملازمین کو نیی یونیفارم فراہم کر دی ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…