کیا واقعی ایک سفید بال اکھاڑنے سے دو نکلتے ہیں؟ماہرین نے بتا دیا

4  مارچ‬‮  2019

لندن (نیوز ڈیسک)عام طور پر اگر کبھی کسی کے سر میں سفید بال آنے لگیں تو کہا جاتا ہے اسے ہر گز اکھاڑا نہ جائے۔بزرگ افراد کہتے ہیں کی ایک سفید بال اکھاڑا تو اس کی جگہ دو بال آجائیں گے۔تاہم ایک ماہر کی جانب سے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ

ایک سفید بال کے اکھاڑنے سے مزید سفید بال نہیں آتے ہیں۔بالوں کی دوبارہ بحالی کیلئے تحقیق کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ کی جانب سے گڈ ہاؤس کیپنگ ڈاٹ کام کو بتایا گیا کہ یہ نظریہ بالکل بھی درست نہیں ہے کہ ایک سفید بال اکھاڑنے سے اس کی جگہ مزید سفید بال اگ آئیں گے تاہم اس کے باوجود وہ اس عمل کو کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔انکا کہنا ہے کہ جب بھی آپ اپنے سر یا بھنوں میں سے ایک بال اکھاڑتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کا ہلکا سا نقصان بہرحال ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب آپ ایک بال کو اس کی جڑ سے زبردستی کھینچ کر نکال دیتے ہیں تو ان کی دوبارہ نشونما کا عمل تبدیل ہو جاتاہے۔پس اگر آپ اپنے بالوں کو زبردستی انکی جڑوں سے کھینچ کرنکالنا جاری رکھیں گے تو ان کی نشونما بڑی حد تک نا صرف متاثر ہو گی بلکہ وہ آہستہ آہستہ پتلے ہوتے جائیں گے۔ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا ہے کہ سفید بال بگمنٹیشن کے بغیر ہوتے ہیں ،پس جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں تو ہمارے اندر موجود میلنو سائٹس بتدریج کم فعال ہوتا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پگمنٹیشن کی پیداوار کم ہوجاتی ہے اور بال سفید ہونے لگتے ہیں۔دنیا بھر میں موجود تمام انسانوں کے بال ایک خاص وقت پر سفید ہونے لگتے ہیں۔تاہم سائنسدان تاحا ل کچھ لوگوں میں جلدی بالوں میں آنے والی سفیدی کی وجوہات نہیں جان پائے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے بال جلدی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس میں ان کے جین کا بڑا عمل دخل ہوتاہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…