پھل موٹاپے کا حل کیسے؟

27  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے دور میں ہر کوئی موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے،موٹاپے کے باعث ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج اور لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔موٹاپےکو ختم کرنے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ کم کھایا جائے لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ کھانے میں کیا کھایا جائے۔روزمرہ زندگی میں یہ ضروری ہے کہ

خوراک میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، اور فیٹس کی مقدار برابر ہواورکیلوریز کم سے کم ہوں۔آج آپ کو چندایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن میں کیلوریز کم اورصحت کے لحاظ سےبے حد مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔اس لیے اِن غذاؤں کے استعمال سے اپنے وزن کو گھٹائیں اور جسم کو خوبصورت بنائیں۔اسٹرابیریز، بلو بیریز، بلیک بیریزمیں انتہائی کم کیلوریزپائی جاتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے لحاظ سے یہ بیریز مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔انہیں اپنی خوراک میں سلاد کے طور پر اور اوٹز(جو کا دلیہ) کے اوپر ڈال کر کھا سکتے ہیں۔گریپ فروٹ لذت سے بھرپور اور تُرش پھل ہے،جس میںکیلوریز کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ گریپ فروٹ میں موجود وٹامن سی جسم میں انسولین کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے جسم کی چربی کم ہوتی رہتی ہے ۔اور جسمانی وزن میں کمی آجاتی ہے۔ٹماٹر ٹماٹر میں انتہائی کم کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق 100 گرام ٹماٹر میں صرف18کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر میں بھرپورفائبر ہو تاہے جو کھانے کو فوری ہضم کرنے میں کار آمد ثابت ہوتا ہے، اس لیے ٹماٹروزن کم کرنے کے لیے موثر ثابت ہو تا ہے۔تربوز موسم ِ گرما کا مزیدار پھل تربوزغذائیت سے بھرپور ہے۔100 گرام تربوز میں صرف 30 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔تربوزمیں 94 فیصد پانی ہوتا ہے۔اس کو کھانے کےبعد آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے اور بھوک کا احساس نہیں ہوتا ۔ اسی لیے پیٹ کی چربی کم کرنے کے لحاظ سے یہ بہترین پھل ثابت ہوتا ہے۔سیب سیب میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں۔سیب میںپیکٹن فائبر جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے۔سیب کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے اور آپ کو کچھ اور کھانے کی طلب محسوس نہیں ہوتی۔اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین پھل ثابت ہو سکتا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…