ریڑھ کی ہڈی بھی ’’سوچنے‘‘ کا کام کرتی ہے

26  فروری‬‮  2019

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)قارئین کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل ہم نے حرام مغز میں چھپے دماغ کے ایک نئے گوشے کی دریافت کا اعلان کیا تھا اور اب خبر یہ ہے کہ ریڑھ کی ہڈی عین دماغ کی طرح بعض معلومات کی پروسیسنگ میں مدد دیتی ہے۔ اس سے قبل ہم سمجھتے آئے ہیں سوچنے سمجھنے کا سارا کام صرف دماغ ہی کرتا ہے ۔ لیکن ریڑھ کی ہڈی میں بھی کئی اعصاب پائے جاتے ہیں۔

اور وہ سادہ حرکات کی انجام دہی اور موٹر افعال (حرکات و سکنات) میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اب کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں حرام مغز بعض پیچیدہ عمل انجام دیتے ہیں جن ہوا میں ہاتھ کی پوزیشن کا ادراک بھی شامل ہے۔اس ضمن میں پی ایچ ڈی ماہر اینڈریو پروزنسکی کہتے ہیں کہ حرام مغز کی سطح پر کم ازکم ایک پیچیدہ عمل کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی اور اس سے متعلقہ اعضا ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔ اسے سمجھ کر نہ صرف دماغ کو مزید جاننے میں مدد ملے گی بلکہ پیچیدہ امراض کے علاج کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ماہرین نے مسلسل محنت سے نوٹ کیا کہ ہاتھ، کلائی، کہنی اور دیگر اعضا کی حرکت سے ملنے والی حسی معلومات اور حرکتی کمانڈز کی پروسیسنگ میں ریڑھ کی ہڈی اور حرام مغز کا کردار اہم ہوتا ہے۔ اس علم سے چوٹ یا حادثے میں معذور ہونے والے افراد کے لیے بھی امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے۔ اسی طرح اپاہج افراد کو تربیت دے کر ان کی زندگی بہتر بنائی جاسکے گی۔ تاہم اس سے پہلے ریڑھ کی ہڈی کے پورے عمل کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…