ایک سال میں 63کلووزن کیسےکم کیا؟ یہ زبردست طریقہ اپنا کرموٹاپے کا شکار کوئی بھی اپنی زندگی بدل سکتا ہے

17  فروری‬‮  2019

آسٹر یلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصے پہلے تک جب آسٹریلین لڑکی جوزی ڈیس گرانڈ نے 16ویں سالگرہ منائی تو اس کا وزن 127 کلو گرام سے زائد تھا اور وہ مسلسل لوگوں کے فقروں کی زد میں رہتی تھی۔اور لوگوں کے مذاق سے تنگ آکر اس نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا۔

بچپن سے جوزی کو جنک فوڈ کھانے کا شوق تھا جس سے وزن تو بڑھ ہی رہا تھا جبکہ لوگوں کے مذاق سے خوداعتمادی ختم ہوکر رہ گئی تھی۔پھر ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ ‘اب مزید موٹی جوزی نہیں’ رہے گی ۔اس نے بتایا ‘میں نے مختلف زاویوں سے اپنی تصاویر لی اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے مقصد طے کیا، میں جانتی تھی کہ اس کے لیے کافی کچھ کرنا ہوگا مگر میں سب کچھ بدلنا چاہتی تھی، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی چیز کیوں نہ ہو’۔اس مقصد کے لیے جوزی نے جنک فوڈ چھوڑ کر کم نشاستہ دار کی غذا کا انتخاب کیا جبکہ چینی کو اپنے کھانوں سے نکال دیا، اس کے ساتھ ساتھ پانی زیادہ پینا شروع کردیا۔محض اس غذائی تبدیلی سے ہی جوزی نے اپنا وزن 90 کلو گرام تک کم کرلیا، جس سے اس کا اعتماد بڑھا اور پھر اس نے اگلے مرحلے کے لیے جم جانے کا فیصلہ کیا۔اس کے بقول ‘جم جانے سے مجھے اپنے جسمانی وزن میں کمی میں مزید مدد ملی’۔اب اس نے اپنا وزن 64 کلوگرام کم کرکے 63 کلو تک پہنچا دیا ہے جبکہ نئے طرز زندگی میں مکمل طور پر ڈھل چکی ہے۔اسے توقع ہے کہ اس کی کامیابی دیگر افراد کو بھی موٹاپے سے نجات دلانے کے لیے حوصلہ دے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…